پنجاب حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ

Aug 10, 2022 | 14:51:PM

(24نیوز) تاجر برادری کیلئے بڑا ریلیف،  پنجاب حکومت نے اوقات کار کی پابندی کے خاتمے کا بڑا مطالبہ منظور کر لیا۔

پنجاب حکومت کا رات 9 بجے دکانیں بندکرنےکا حکم نامہ معطل کرنےکا فیصلہ۔کاروباری سرگرمیاں اتوار کو بھی جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی،وزیر اعلی پنجاب نےکاروباری اوقات کارپرپابندی ختم کردی۔

تاجروں کی درخواست پر اوقات کار پرپابندی ختم کی گئی۔سیکرٹری انڈسٹری کو جلد نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کووزیر اعلیٰ کے احکامات سے آگاہ کردیاگیا۔

یہ بھی پڑھیںفیاض الحسن چوہان نے ٹی ایل پی کو بڑی آفر دیدی

مزیدخبریں