روسی فورسز کی یوکرین کے سنٹرل علاقے پر گولہ باری، 13 افراد ہلاک ،متعدد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) روس کے یوکرین پر حملے جاری،روسی فورسز نے یوکرین کے سنٹرل علاقے ڈنیپروپیٹروسک پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈنیپروپیٹروسک کے گورنر ویلنٹین ریزنیچینکو کا کہنا تھا کہ ڈنپرو دریا کے پار مارگینٹس میں 20 عمارتیں بھی تباہ ہو گئیں۔ حملے میں 2 سکول، ایک ہوسٹل، ایک کنسرٹ ہال، لوکل کونسل کی عمارت اور ایڈمنسٹریٹو بیسز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
گورنر کا مزید کہنا تھا کہ حملے سےپاور لائین کو بھی نقصان پہنچا جس کی وجہ سے ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔