بغاوت پر اکسانے کا الزام، شہباز گل مشکل میں پھنس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کو اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پولیس کی جانب سے شہباز گِل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر پہلے فیصلہ محفوظ کر لیا جبکہ بعد میں پی ٹی آئی رہنما کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شہباز گِل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیش کیا گیا، ڈیوٹی مجسٹریٹ عمر شبیر کیس کی سماعت کی اور اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہباز گِل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جبکہ شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی،شہباز گِل کی پیشی کے موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اور اسلام آباد پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل پر تھانہ کوہسار میں اداروں کے خلاف مبینہ غداری سمیت سنگین نوعیت کے 10 مقدمات درج ہیں۔
دوسری جانب شہباز گل بغاوت مقدمہ کے حوالے سے پولیس نے 6 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کی سربراہی ایس ایس پی انویسٹی گیشن کریں گے،ایس پی سٹی،ڈی ایس پی اور ایس ایچ او ٹیم کا حصہ ہوں گے،وزارت داخلہ کی ہدایت پر تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے،تحقیقاتی ٹیم براہ راست ڈی آئی جی آپریشن کو رپورٹ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: فیاض الحسن چوہان نے ٹی ایل پی کو بڑی آفر دیدی