تحریک انصاف کے کارکنوں کا 24نیوز کے کیمرہ مین اور ٹیم پر تشدد، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے 24نیوز کی خاتون رپورٹر اور کیمرہ پر تشدد کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی۔
قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرارداد کے متن کے مطابق یہ ایوان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے ٹی وی چینل 24نیوز کی خاتون رپورٹر فرزانہ صدیق اور کیمرہ مین پر تشدد اور بدتمیزی کی مذمت کرتا ہے،بنی گالہ میں عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں نے صحافیوں سے بدتمیزی کی،پی ٹی آئی کے کارکنوں نے فیصل جاوید و دیگر رہنماؤں کی موجودگی میں صحافیوں پر تشدد کیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیاض الحسن چوہان نے ٹی ایل پی کو بڑی آفر دیدی