میٹرک کا امتحان دینے والے طلبا کو  محکمہ تعلیم نے خوشخبری سنادی

Aug 10, 2022 | 16:00:PM

(24نیوز) تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کا امتحان دینے والے امیدواروں کو محکمہ تعلیم نے خوشخبری سنادی۔

تفصیلات کے مطابق میٹرک کا کوئی بھی امیدوار  جو پریکٹیکل کے امتحان میں غیر حاضر رہا ہے وہ دوبارہ پریکٹیکل دے سکے گا۔تمام تعلیمی بورڈز نے غیر حاضر طلباء کو دوبارہ پریکٹیکل دینے کی اجازت دے دی ہے۔

اگر طلباء کا کسی بھی مضمون کا پریکٹیکل رہ گیا ہےتو وہ درخواست جمع کرواسکتا ہے۔

تعلیمی بورڈ مسائل کو دیکھتے ہوئے درخواست پر امیدوار کو دوبارہ پریکٹیکل دینے کی اجازت دے گا،درخواست متعلقہ تعلیمی بورڈز کے دفاتر میں جمع کروائی جاسکے گی۔

امیدوار دوبارہ پریکٹیکل دینے کیلئے 15 اگست تک درخواست جمع کروا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ

مزیدخبریں