اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بڑی کمی ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر نے گھٹنے ٹیک دیے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر 4 روپے سستا ہوگیا ہے۔ جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 222 سے کم ہوکر 218 روپے پر آگئی ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اب انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کا فرق 3.91 روپے تک رہ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنیکا معاملہ: الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آگئی
ایسوسی ایشن کے بیان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں دیگر ممالک کی کرنسیز کی قدر میں بھی واضح کمی دیکھی گئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 3 روپے سستاہوکر 223 روپے تک گرگیا، اسی طرح
برطانوی پاونڈ 7 روپے سستاہوکر 263 روپے کا ہوگیا۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق امارتی درہم 1.50 روپے سستاہوکر 59.30 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 60 پیسے سستاہوکر 58 روپے کا ہوگیا۔