پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف، مفتاح اسماعیل نے بڑا بیان دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے عوام کو خوشخبری سنا دی ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستانی عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہوئی ہیں۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستانی عوام کو بھی ریلیف ملے گا۔ انہوں نے انٹرویو میں واضح کیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول کا معاہدہ طے پاچکا ہے۔ جس کے بعد امید ہے کہ رواں ماہ کے اختتام تک بورڈ بھی قرض کی منظوری دیدے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بڑی کمی ریکارڈ
پاکستانی معاشی حالات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے بہترین حکمت عملی اور سخت فیصلوں کے بعد معاشی صورتحال پر قابو پایا ہے۔