تاجروں کیلئے اچھی خبر، وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے صوبے بھر میں کاروباری اوقات کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں کہ پارکنگ مافیا کو ختم کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے صوبے بھر میں کاروباری اوقات کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا،وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ کاروباری مراکز، بازار اور دکانیں اتوار کو بھی کھلے رہیں گے ،کاروباری مراکز، مارکیٹوں اور دکانوں کیلئے رات 9 بجے کاروبار بندش کی پابندی بھی ختم کر دی۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ تاجر برادری کو ریلیف دینے کیلئے پارکنگ مسائل بھی حل کریں گے، ن لیگ نے پارکنگ مافیا کو بھی پروان چڑھایا،علم ہے کہ کس نے پارکنگ مافیا کی سرپرستی کی اور کتنے کما کر گیا،ان کاکہناتھا کہ پارکنگ مافیا کو ختم کروں گا، پارکنگ آمدن کا 30 فیصد تاجروں کو سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کیا جائے گا،مارکیٹوں میں ریسکیو 1122 کے سینٹر بنائے جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ صوبائی وزیر اسلم اقبال اور تاجر ناصر سلمان کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی، کمیٹی تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے تجاویز پیش کرے گی ۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ خزانہ پنجاب نے بڑی خوشخبری سنا دی