سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 400 روپے کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ڈالر سستا ہونے پر سونے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 43 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 22 ہزار 685 روپے ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف، مفتاح اسماعیل نے بڑا بیان دیدیا
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 14 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 1791 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔ صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی کی وجہ سے سونے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔