پاکستان کو عمرانی فتنے کی فصل سے بچانا ضروری ہے، خرم دستگیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے پریس کانفرنس میں عمران خان پر تنقید کے نشتر چلائے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے 2014 میں فسطائیت کا آغاز کیا۔انہوں نے بجلی کے بلوں کو آگ لگائی، ہنڈی کے زریعے پیسہ پاکستان میں لانے کی مہم چلائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے لوگوں کو سول نافرمانی پہ اکساتے ہوئے نفرتوں کے بیج بوئے۔ پاکستان کی تاریخ میں جس کو غدار قرار دیا گیا وہ محب وطن تھے، اس لیے اب کسی کو بھی غداری کارڈ کھیلنے نہیں دیں گے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ معیشت میں بے یقینی ختم ہونا شروع ہو گئی ہے کیونکہ ملک کو جمہوریہ بنانے کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے تو ڈنڈے کے زور پر پی ٹی وی پر قبضہ کیا تھا۔ اس لیے اب پاکستان کو عمرانی فتنے کی فصل سے بچانا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 400 روپے کمی
انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی میں بھی کمی آئے گی۔ عمرانی فتنے نے پاکستان کی بیرونی ساکھ کو تباہ کیا۔ عمران خان نے دوست ممالک سے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی لیکن اب معاشی بحران سے نمٹنے کا آغاز ہو گیا ہے۔