(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایسا تاثر دیا جارہا ہے تحریک انصاف اپنی فوج کیخلاف ہے،یہ سازش بہت خطرناک ہے،یہ سازش وہ لوگ کررہے ہیں جو بیرونی سازش کا حصہ ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بیرونی سازش کے تحت ہماری حکومت کو ہٹایا گیا، میر صادق اور میر جعفروں نے ملکربیرونی سازش کو کامیاب کرایا،ان کاکہناتھا کہ میری حکومت گرائی گئی تو بھارت اور اسرائیل میں خوشیاں منائی گئیں، ابھی وہ سازش آگے بڑھ رہی ہے۔
عمران خان نے کہاکہ ہماری حکومت اور فوج کے ایک پیج پر چلنے کی ان کو تکلیف تھی،ڈس انفارمیشن لیب میں 800 فیک سائٹس تھیں،یہ سائٹس مسلسل پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ کر رہی تھیں ،اس میں کئی پاکستان کے صحافی بھی شامل تھے،ان میں بہت سے لوگ امپورٹڈ حکومت کیساتھ نظر آرہے ہیں،
انہوں نے کہاکہ پہلے ہی پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کیخلاف مہم چل رہی تھی،یہ وہ لوگ ہیں جو آج ہمیں غدار کہہ رہے ہیں،انہوں نے کرپشن کی اس پر دنیا میں داستانیں لکھی گئیں،ایسا تاثر دیا جارہا ہے تحریک انصاف اپنی فوج کیخلاف ہے،یہ سازش بہت خطرناک ہے،یہ سازش وہ لوگ کررہے ہیں جو بیرونی سازش کا حصہ ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ انہوں نے ہماری حکومت گرائی تو یہ سمجھے سب کچھ ختم ہو گیا ہے،لیکن عوام سڑکوں پر نکل آئی،انہوں نے 25 مئی کو جو ظلم کیا تاریخ میں پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا،ان کی سوچ یہی تھی کہ اس جماعت کو کچل کر رکھ دو، ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے ن لیگ کو جتوانے کی کوشش کی،ان تمام جماعتوں نے ملکر ضمنی الیکشن لڑا اورہار گئے۔
ان کاکہناتھا کہ انہوں نے تحریک انصاف کو توڑنے کا مکمل منصوبہ بنا رکھا ہے،ممنوعہ فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں ہے،وہ پارٹی جس نے سیاسی فنڈریزنگ کی،جس نے 40 ہزار ڈونرز کی فہرست دی،ان میں سے بہت سے لوگوں کو انہوں نے فارنر بنا دیا،عدالت نے کہا سیاسی جماعتوں کے فنڈنگ کیس کی ایک ساتھ تحقیقات کریں،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے پاس فنڈنگ کے کوئی ثبوت نہیں ہیں ۔
عمران خان کاکہناتھا کہ الیکشن کمیشن کیساتھ ملکر پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی کوشش کر رہی ہے،2012 میں پاکستان کے رائزنگ سٹار کا نام عارف نقوی تھا،آڈٹ کے بعد اکاﺅنٹس کی رپورٹ مجھے تک پہنچتی ہے پھر دستخط کرتا ہوں،ممنوعہ فنڈنگ اور توشہ خانہ کیس پر مجھے نااہل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،میں نے تمام چیزیں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کیں، آصف زرداری نے توشہ خانے سے 3 اور نوازشریف نے ایک مہنگی گاڑی لی،اب یہ میری کردار کشی کرنے کی کوشش کریں گے،کردار کشی کیلئے یہ جانتے ہیں کون سے میڈیا ہاﺅسز تعاون کریں گے،اب یہ یوٹربزاورسوشل میڈیا کی طرف آئیں گے،یہ پوری کوشش کریں گے عمران خان کو ذلیل کیا جائے ،اللہ کی مرضی کے بغیر کوئی کسی کو ذلیل نہیں کر سکتا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ یہ اب جو کچھ کرنے جا رہے ہیں اس میں ملک کا نقصان ہوگا،جنہوںنے ہماری حکومت گرائی کیا وہ مضبوط پاکستان چاہتے ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ نہیں پتا کہ ڈورن حملے کیلئے پاکستان کی حدود استعمال ہوئی کہ نہیں،خیبرپختونخوا میں ہمارے وزیروںکو دھمکیاں مل رہی ہیں،عمران خان نے کہاکہ شہباز گل نے جو کہا اگر قانون کے خلاف تھا تو اس پر چارج لگائیں ،شہبازگل کی گاڑی کے شیشے توڑ دیئے، ڈرائیور کو مارا گیا،ان کاکہناتھا کہ ہماری پارٹی کو توڑنے کا منصوبہ بنایا گیاہے،ہمارے لوگوں کو توڑنے کی کوشش ہو رہی ہے،یہ الیکشن سے قبل ہمیں کمزور کر دینا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:دو اہم سیاسی شخصیات کی عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان