(24نیوز) میڈیکل آفیسر اور وومن میڈیکل آفیسر کی ایڈہاک پر تعیناتی کے لیے اپلائی کرنے اور جاب کا سٹیٹس چیک کرنے والی محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ڈپارٹمنٹ کی پورٹل ویب سائٹ کریش کرگئی۔
بتایا گیا ہے کہ پورٹل کریش کرنے سے ڈاکٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ترجمان محکمہ صحت نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ویب سائٹ پر پورٹل کو ٹیسٹ بیس پر آن کیا گیا تھا۔ جس پر مزید کام ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نے اسد قیصر کے 2 بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگالیا
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فی الحال پورٹل کو کچھ تکنیکی خرابی کی بنیاد پر بند کیا ہے، جسے جلد ہی ٹھیک کرکے پورٹل کو فنکشنل کردیا جائے گا۔