(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان کے بیک وقت 9 حلقوں سے الیکشن لڑنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کی سماعت بارے کاز لسٹ جاری کردی، جسٹس شاہد جمیل خان شہری میاں آصف محمود کی درخواست پر کل سماعت کریں گے ،درخواست میں عدالت سے عمران خان کو 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دو اہم سیاسی شخصیات کی عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان