کراچی والوں کو بجلی کا ایک اور جھٹکا، بجلی مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست منظور 

Aug 10, 2022 | 19:47:PM

(24 نیوز)کراچی والوں کو بجلی کا ایک اور جھٹکا، نیپرا نے بجلی57 پیسے مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کی تھی، کراچی کیلئے بجلی57 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی، نیپرا کی جانب سے حکومتی درخواست پر یکم اگست کو سماعت کی گئی تھی، کے الیکٹرک نے اضافہ2021-22 کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا تھا۔
نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کردیا، نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ۔ جس کے مطابق کراچی والوں سے اضافہ 3 ماہ کیلئے وصول کیا جائے گا ،اضافی وصولی اگست سے اکتوبر2022 کے بلوں میں کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا 9 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان، عدالت سے بڑی خبر آگئی

مزیدخبریں