جھوٹ بہتان اور لوگوں کی عزتیں اچھالنا ہمیشہ نہیں چل سکتا، مریم نواز

Aug 10, 2022 | 19:52:PM

(24نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں نجی ٹی وی چینل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل کا نام لیکر لکھا ہے کہ نجی ٹی وی چینل کو جن حالات کا سامنا ہے وہ ان کے اپنے اعمال کی وجہ سے ہے۔ اس لیے جھوٹ، بہتان اور لوگوں کی عزتیں اچھالنا ہمیشہ نہیں چل سکتا۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ صحافت کی آڑ میں مال بنانا اور خبروں کے نام پر ملک میں انتشار، فتنہ پھیلانا اور غنڈہ گردی تو ہو سکتی ہے صحافت نہیں۔ اسی لیے آج کوئی جید صحافی ان کا ساتھ دینے سے قاصر ہے۔ 

مزیدخبریں