ڈی آئی خان؛ پولیس کی گاڑی میں دھماکا، آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک

Aug 10, 2022 | 21:08:PM

(24 نیوز)ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں پولیس کی گاڑی میں دھماکاہوا ہے جس پر آرمی کوئیک ری ایکشن فورس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: دو اہم سیاسی شخصیات کی عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے ،مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمدہوا، آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کے مقامی لوگوں نے پاک فوج کے آپریشن کو سراہااور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا اظہارکیا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا، ایک اور رکن قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار

مزیدخبریں