دہشتگردی خطے کو عدم استحکام کا شکار کرتی ہے،آرمی چیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ دہشتگردی خطے کو عدم استحکام کا شکار کرتی ہے،دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے بھرپور جواب کی ضرورت ہوتی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراق کی بحریہ کے کمانڈر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے اموراورسکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا، ایک اور رکن قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان عراق کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عراقی قوم کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں، جنرل قمرجاوید باجوہ کا مزید کہناتھا کہ دہشتگردی خطے کو عدم استحکام کا شکار کرتی ہے،دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے بھرپور جواب کی ضرورت ہوتی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر عراقی بحریہ نے ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کی۔
یہ بھی پڑھیں: دو اہم سیاسی شخصیات کی عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان