شہدا کیخلاف سوشل میڈیا مہم، ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش

Aug 10, 2022 | 23:00:PM

(24 نیوز)پاک فوج کے ہیلی حادثے اور شہدا کیخلاف سوشل میڈیا مہم کے حوالے سے انکوائری کمیٹی کی تحقیقات جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق جوائنٹ انکوائری ٹیم کی ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کر دی گئی ،رپورٹ کے مطابق افواج پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا مہم کو پاکستان کے ساتھ ساتھ ہندوستان اور دیگر ممالک سے بھی چلایا اور پھیلایا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: دو اہم سیاسی شخصیات کی عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان
ذرائع کے مطابق کمیٹی نے ابتک 774 ٹویٹس، 237 ہینڈلز کا پتہ چلا لیا جو اس مہم میں شامل تھے ،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 237 میں سے 204 ہینڈلز پاکستان سے ،17 ہندوستان اور 16 دیگر ممالک سے چلائے گئے،سوشل میڈیا مہم میں شریک 6 افراد کی شناخت کر لی گئی ہے ۔
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ 78 افراد کا ڈیٹا تصدیق کیلئے نادرا بھجوا دیا گیا ہے،120 اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کیلئے پی ٹی اے کے ذریعے ٹویٹر ،فیس بک اور یوٹیوب کو درخواست کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا، ایک اور رکن قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار

مزیدخبریں