(24 نیوز)امریکا نے سابق مشیرقومی سلامتی جان بولٹن کے قتل کی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے،ایرانی پاسداران انقلاب کے مبینہ رکن شہرام پورصفی پرفردِجرم عائد کردی۔
امریکی محکمہ انصاف نے کہاکہ شہرام پورصفی عرف مہدی رضائی نے بولٹن کے قتل کا انتظام کرنی کی کوشش کی تھی،ملزم امریکی ڈرون حملے میں جنرل قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ لینا چاہتا تھا،شہرام عرف مہدی رضائی نے واشنگٹن یا میری لینڈ میں بولٹن کے قتل کیلئے لوگوں کو 3 لاکھ ڈالرتک کی پیشکش کی تھی ۔
جان بولٹن کی جانب سے امریکی محکمہ انصاف اور خفیہ ایجنسیوں کا شکریہ کیا گیا ہے، جان بولٹن کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ ایرانی حکمرانوں کے امریکا مخالف مقاصد میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، سابق مشیر قومی سلامتی نے کہاکہ ایران کے وعدے بے وقعت ہیں اوراس سے لاحق عالمی خطرہ بڑھ رہا ہے،بائیڈن انتظامیہ 2015 کا جوہری معاہدہ بحال نہ کرے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا، ایک اور رکن قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار