(24 نیوز) اٹھارہ ہزاری میں دکان مالک نے ملازم لڑکے پر چوری کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، دلخراش واقع کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
اٹھارہ ہزاری میں پیزا ورلڈ کے مالک نے دکان پر ملازمت کرنے والے لڑکے پر چوری کا الزام لگایا پھر لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، دکان مالک کے تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی، یہ دلخراش واقعہ تھانہ اٹھارہ ہزاری کے علاقہ روڈوسلطان میں پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسمبلی تحلیل، صدر نے دستخط کر دیئے
تشدد کے بعد بھی لڑکے کے گھر والوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی، پولیس تھانہ اٹھارہ ہزاری واقعہ کا علم ہونے کے بعد بھی کاروائی سے گریزاں ہے، تشدد کا شکار لڑکے کی عمر 16 سال بتائی گئی ہے۔