(24نیوز) شہرقائد کے باسیوں کیلئےخوشخبری ،گورنر سندھ کامران ٹیسوری نےروز مرہ اشیا پر 40 فیصد رعایت والے کریڈٹ کارڈز جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس سندھ میں ایک تقریب کے دوران طلبہ کو 14 اگست کو قومی پرچم لیکر شارع فیصل پر آنے کی دعوت دیتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ یوم آزادی پر نیا ریکارڈ قائم کریں گے۔
بھارت کا قومی پرچم کے ساتھ 90 ہزار کا ریکارڈ ہے اور ہم ایک لاکھ افراد کے ساتھ نیا ریکارڈ قائم کریں گے،ایک ایم او یو پر سائن کرنے جا رہے ہیں جس کے تحت 35 لاکھ کریڈٹ کارڈز جاری کئے جائیں گے جن کے ذریعے روز مرہ کی اشیا کی خریداری پر 40 فیصد تک رعایت ملے گی۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا ہمیں ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے اسی طرح کی ہمت اور حوصلے والے نوجوان چاہئیں،ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنےکیلئے اقدامات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر طاہرالقادری نے بڑا اعلان کر دیا