ڈالر کتنے کا ہو گیا؟انٹر بینک سے اہم خبر آ گئی

Aug 10, 2023 | 12:19:PM

(ویب ڈیسک)روپے کی قدر پھر کم ہونے لگی،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کا اضافہ ہوا گیا جس کے بعد ڈالرکی قیمت 287 روپے 50 پیسے ہوگئی،انٹر بینک میں ڈالر گزشتہ روز 287.46 روپے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی  چھا گئی،کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 545 پوائنٹس کی مندی،کراچی:100 انڈیکس 1.13 فیصد کمی سے 47 ہزار 682 کی سطح تک گرگیا ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مہنگائی کی رفتار بڑھنے کے خدشات ہیں ، سرمایہ کاروں غیر یقینی صورتحال پر بھی محتاط نظر آرہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: یااللہ خیر، زلزلے کے جھٹکے

مزیدخبریں