(قیصر کھوکھر)نگران حکومت کا عوام کے لیے بہترین اقدامات کاعزم،ہسپتالوں کی تعمیرومرمت کے لیے 3ارب روپے جاری کردیے۔
پنجاب حکومت سرکاری علاج گاہوں کو مزید بہترکرنے کیلئے کوشاں ہے،ہسپتالوں کی تعمیرومرمت کے لیے 3ارب روپے جاری کردیے ہیں ،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر فنڈز جاری کیے گئے،میو ہسپتال کو 3 کروڑ 30 لاکھ روپے جاری کیے گئے،الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کو30 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں ۔
ضرور پڑھیں:نگران وزیر اعظم کیلئے راحیل شریف کا نام کہاں سے آیا؟
اسی طرح نگران حکومت نے نشتر ہسپتال کو 30 کروڑ روپے جاری کردئیے،چلڈرن ہسپتال لاہور کو 30 کروڑ روپے،لاہور جنرل ہسپتال کو50 کروڑ روپے،سرگنگا رام ہسپتال کو20 کروڑ روپے،جناح ہسپتال کو 90 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔محکمہ خزانہ نے ہسپتالوں کی تعمیر ومرمت کے لئے یہ بجٹ جاری کردیا۔