جو سیاسی رہنما پریس کانفرنس نہیں کرنا چاہتے ان کو  گھروں سے اٹھایا جارہا ہے: بابر اعوان

Aug 10, 2023 | 12:40:PM
 جو سیاسی رہنما پریس کانفرنس نہیں کرنا چاہتے ان کو  گھروں سے اٹھایا جارہا ہے: بابر اعوان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سینئر وکیل بابر اعوان نے کہا کہ جو سیاسی رہنما پریس کانفرنس نہیں کرنا چاہتے ان کو ان کے گھروں سے اٹھایا جارہا ہے۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عمرنواز کا بھی یہی گناہ ہے کہ وہ علی اعوان کا بھائی ہے جو پریس کانفرنس نہیں کرنا چاہتے، پولیس بالکل ناکارہ ہے ، ان پولیس کی یہاں کوئی ضرورت نہیں ہے ،ان کی جگہ فاٹا والا جرگہ سسٹم ہونا چاہیے،اس شہر سے سب سے پہلےعمر نواز اعوان پھر افتخار درانی اور کل شاندانہ گلزار کو غائب کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈالر کتنے کا ہو گیا؟انٹر بینک سے اہم خبر آ گئی

بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کل ہم آئی جی اسلام آباد اور دیگر حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یااللہ خیر، زلزلے کے جھٹکے