قانون کا محافظ ہی چور نکلا، تھانے سے 40موٹرسائیکلیں غائب

Aug 10, 2023 | 12:43:PM
قانون کا محافظ ہی چور نکلا، ڈیفنس سی پولیس کانسٹیبل نے کباڑئیے کے ساتھ مل کر تھانے سے 40 موٹرسائیکلیں چرالیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) قانون کا محافظ ہی چور نکلا، ڈیفنس سی پولیس کانسٹیبل نے کباڑئیے کے ساتھ مل کر تھانے سے 40 موٹرسائیکلیں غائب کرا دیں۔

لاہور پولیس کے کانسٹیبل نے تھانے کے باہر سے40 موٹرسائیکلیں چوری کیں۔پولیس حکام کے مطابق موٹرسائیکلیں ریکور کر کے تھانہ ڈیفنس سی میں کھڑی کی گئی تھیں، کانسٹیبل الیاس نے اکرم نامی کباڑئیے سے مل کر واردات کی۔

چوری کی گئی موٹرسائیکلیں ہربنس پورہ کے گودام سے برآمد کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:   ڈالر کتنے کا ہو گیا؟انٹر بینک سے اہم خبر آ گئی

کانسٹیبل الیاس اور اکرم کباڑئیے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ دونوں کو گرفتار کر کے تحقیقات جاری ہے۔