یوٹیلیٹی سٹورز پر 3 ماہ سےچینی غائب،کوئی پوچھنے والا نہیں

ہول سیل میں چینی کی 50 کلو کی بوری 150 روپے مہنگی ہوگئی

Aug 10, 2023 | 12:51:PM

(شہزاد خان)لاہورکےیوٹیلیٹی سٹورزپر چینی ختم ہوئے 3ماہ گزرگئے،3ماہ گزرنےکےباوجودیوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن کےسرپر جوں تک نہ رینگی۔
قطاروں میں لگےصارفین دھوپ میں اشیائے ضروریہ خریدنے پر مجبور ہو گئے،شہریوں کا کہنا ہے کہ چینی نہ ملنے اور آٹے کی دستیابی بھی قسمت پر منحصر ہوتی ہے ،حکومت کوغریب طبقےکااحساس تک نہیں، غریب کیلئےراشن خریدناناممکن ہوگیا ، وزیراعلیٰ پنجاب چینی کے ختم ہونے اور آٹے کی قلت کا نوٹس لیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈالر کتنے کا ہو گیا؟انٹر بینک سے اہم خبر آ گئی

ہول سیل میں چینی کی 50 کلو کی بوری 150 روپے مہنگی ہوگئی،ہول سیل میں چینی کی 50 کلو بوری 7100 روپے سے بڑھ کر 7250روپے پر پہنچ گئی،ہول سیل میں فی کلو چینی 3 روپے مہنگی کردی گئی،ہول سیل میں چینی 142 روپے سے بڑھ کر 145 روپے فی کلو پر پہنچ گئی۔

ہول سیل گروسز ایسوسی ایشن چئیرمین عبدالروف ابراہیم نے کہا کہ شوگر مافیا بے لگا ہے ،کوئی روکنے والے نہیں ،نہ آٹے کی قیمت کنٹرول ہوپارہی ہے اور نہ ہی چینی کی قیمتوں کو کوئی کنٹرول کرپارہا ہے ،جب تک چینی کی افغانستان اسمگلنگ نہیں رکے گی چینی کی قیمت کنٹرول نہیں ہوگئی ،چینی سرپلس ہونے کے باوجود قیمتوں میں اضافے نہیں ہونا چاہئے ۔

مزیدخبریں