(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجز کو طلبا سے اضافی فیس وصول کرنے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کےسٹڈی پروگرام کےدوران فیس میں اضافہ غیرقانونی قرار دیا گیا ہے، عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دوران تعلیم ٹیوشن فیس اوردیگرچارجزمیں اضافہ غیرقانونی ہے، عدالت کی جانب سے فیصلے کو عدالتی نظیر قرار دیا گیا ہے ۔
عدالتی فیصلوں کا اردو ترجمہ ناگزیر
ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے ایک ہی نوعیت کی مختلف پٹیشنز پر فیصلہ جاری کیا ہے ، 9صفحات کے عدالتی فیصلے کو عدالتی نظیر قراردیا گیا ہے، بنیادی حقوق کے فیصلوں کے اردو ترجمہ بارے بھی حکم عدالتی فیصلے کا حصہ، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل وڈینٹل کالجزمیں سیشن2022،اسکےبعدمقررٹیوشن فیس کی وصولی کویقینی بنایا جائے ،فیصلے پر عملدرآمد کی رپورٹ 45 دن میں ڈپٹی رجسٹرار کے پاس جمع کرائی جائے، عدالتی فیصلوں کےاردومیں ترجمے کیلئےتجاویزچیف جسٹس ہائیکورٹ کوبھجوائی جائے، لاہور ہائیکورٹ کے فاضل جج نے رجسٹرار کو ہدایت کردی،بنیادی حقوق سے متعلق کئی اہم فیصلے انگریزی میں ہونے سے شہریوں کو سمجھ نہیں آتے،
فیصلہ کا اردو ترجمہ تحریر کرنے والے جج کی اجازت سے کیا جائے،زبان کا یہ مسئلہ آئین میں دیئے گئے معلومات کے حصول کے حق میں رکاوٹ ہے۔