(حسن علی)استحکام پاکستان پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا قیام، سیکرٹری جنرل نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 38رکنی سی ای سی میں جہانگیر ترین، عبدالعلیم خان، عمران اسماعیل اور اسحاق خاکوانی شامل ہیں،سردار تنویر الیاس، عامر محمود کیانی، عون چودھری، فردوس عاشق اعوان اور محمود مولوی بھی رکن ہونگے،نعمان لنگڑیال، سعید اکبر نوانی، جی جی جمال، فیاض الحسن چوہان اور راجہ یاور کمال بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
رانا نذیر احمد خان، سعید الحسن شاہ، مامون جعفر، چودھری اخلاق، امیر حیدر سنگھا اور چودھری ظہیر ،چودھری اشفاق، اجمل چیمہ، محمد یعقوب شیخ،شعیب صدیقی، مراد راس اور میاں خالد محمود شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بڑی ملاقات، گاڑیوں کا قافلہ اٹک جیل پہنچ گیا
رائے اسلم کھرل، سردار طالب نکئی، رانا اسلم، نوریز شکور،محمد شاہ کھگہ اور دیوان عظمت بھی رکن ہیں،فرخ ممتاز مانیکا، سید مبین عالم،تحسین گردیزی،ایاز نیازی، قاسم لنگھا اور ہارون گل سی ای سی میں شامل ہیں۔
پارٹی کے اہم فیصلوں کیلئے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے نامزد ارکان کا جلد اجلاس منعقد ہونے کی توقع ہے،پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین اور صدر عبدالعلیم خان نے سی ای سی کے ارکان کیلئے خیر سگالی کا پیغام دیا۔