ناقص انتظامات پر وزیراعلی کا ایکشن، ایم ایس جنرل ہسپتال کوعہدے سے فارغ

Aug 10, 2023 | 15:34:PM

(24نیو) وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایم ایس جنرل ہسپتال کوعہدے سے ہٹا دیا۔

محسن نقوی نے  پرنسپل فرید الظفر کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے حتمی وارننگ دے دی گئی۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے جنرل ہسپتال کے 3 گھنٹے کے طویل دورے پر ناقص انتظامات پر سخت ایکشن سروس کا معیار انتہائی ناقص اور اے سی کی بندش پر نوٹس لیا گیا۔

مزید پڑھیں: ملاقات کی اجازت،بشریٰ بی بی وکلاء کے ہمراہ اٹک جیل پہنچ گئیں

نگران وزیر اعلیٰ کا گفتگو کے دروان کہنا تھا کہ میرے پاس جتنا وقت ہے اس دوران پوری کوشش ہے کسی بھی مریض کو ہسپتال میں تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے غفلت برتنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، اس موقع پر صوبائی وزراء عامر میر، ڈاکٹر جاوید اکرم، چیف سیکرٹری، سیکرٹریز فنانس، ہیلتھ، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی پی آر اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں