(فرزانہ صدیق) اسلام آباد میں پولیس گزشتہ روز چورنگی پر ڈانس کرنے والی لڑکی کا سراغ لگانے میں ناکام رہی۔
رپورٹس کے مطابق یہ وائرل ویڈیو اسلام آباد کے علاقے F-10 کی ہے جہاں ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے اور چورنگی کے بیچوں بیچ ایک لڑکی کو رقص کرتے دیکھا گیا تھا، مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی نے اپنا چہرہ حجاب سے چھایا ہوا ہے جبکہ لڑکی مناسب لباس میں ہے۔
لڑکی کے ڈانس کرنے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، پولیس کے موقع پر پہنچنے سے قبل ہی لڑکی موقع سے غائب ہوچکی تھی، پولیس نے موقع پر ارد گرد پوچھا مگر کوئی سراغ نہ مل سکا۔
لڑکی کے ڈانس کرنے والی جگہ کے قریب کوئی سیف سٹی کیمرہ موجود نہیں ، پولیس نے قریبی کیمروں کی مدد سے لڑکی کی تلاش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔