(جمال الدین جمالی )جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں عدالت نے ٹک ٹاکر ملک منیب علی خان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ 9 مئی میں جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیرا ؤ کیس میں عدالت نے ٹک ٹاکر ملک منیب علی خان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد 24 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے، انسداد دھشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں:فن تعمیر کا شاہکار،خوبصورتی اور پرسکون فضا کا حامل گوبائی ٹاؤن دنیا بھر کے سیاحوں کا مرکز بن گیا
واضح رہے کہ چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو پی ٹی آئی کارکنان نے پورے ملک میں پر تشدد کارروائیاں کی ، جلاو گھیراو کے متعدد واقعات میں حکومتی املاک کو نقصان پہنچایا گیا جب کہ حساس تنصیبات پر بھی حملہ کیا گیا ، یہاں تک کہ پی ٹی آئی بلوائیوں نے جناح ہاوس کو بھی نہ بخشا، اس کیس میں 3 سو کے قریب زیر تفتیش میں ان میں سے ایک ٹک ٹاکر ملک منیب علی خان بھی ہیں جنہیں چند دن پہلے حراست میں لیا گیا تھا۔