پشاور: اسلامیہ کالج میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اجتماعات پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اسلامیہ کالج پشاور میں سیکیورٹی خدشات اور موجودہ حالات کے پیش نظر تمام قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے کالج انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کیمپس میں ہر قسم کے پروگرام یا اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ کوئی بھی ڈیپارٹمنٹ ڈپٹی کمشنر کی اجازت کے بغیر کسی بھی قسم کی تقریب منعقد نہیں کروائے گا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 14 اگست کے موقع پر بھی صرف پرچم کشائی کی جائے گی دیگر تقریبات نہیں ہوں گی۔