(24 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جنرل ہسپتال میں تشدد کا شکار بچی رضوانہ سے ملاقات کی،وزیراعلیٰ نے بچی کی عیادت کی اور اس کی خیریت دریافت کی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ بچی رضوانہ صحت یاب ہورہی ہے اور طبیعت پہلے سے بہتر ہے،اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ بچی کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بچی رضوانہ کی خالہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں دلاسہ دیا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ بچی رضوانہ سے ملنے جلد دوبارہ آؤں گا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بچی رضوانہ کی صحت کے حوالے سے اپ ڈیٹس لیں اورڈاکٹرز کو علاج معالجہ کے حوالے سے ہدایات دیں۔
یہ بھی پڑھیں: نگران وزیراعظم کا تقرر، شہباز شریف اور راجہ ریاض کی ملاقات، پرائمنسٹر ہاؤس سے اہم خبر آ گئی