خیبرپختونخوا: کابینہ کے 19 اراکین نے استعفے نگران وزیراعلیٰ کو پیش کردیے

Aug 10, 2023 | 18:54:PM
خیبرپختونخوا: کابینہ کے 19 اراکین نے استعفے نگران وزیراعلیٰ کو پیش کردیے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد) نگران  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان نے صوبائی کابینہ سے استعفے مانگ لیے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ کو کایبنہ سے سیاسی واسبتگی رکھنے والے وزراء کو ہٹانے کا کہا تھا اور بیشتر نگران وزراء نے استعفے جمع بھی کروا دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 19 کابینہ اراکین نے استعفے نگران وزیراعلیٰ کو پیش کردیے ہیں جبکہ 8 اراکین نے استعفے ابھی تک وزیراعلیٰ کے پاس جمع نہیں کرائے۔

یہ بھی پڑھیے: پشاور، اسلامیہ کالج میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اجتماعات پر پابندی عائد

اس حوالے سے بیرسٹر فیروز جمال کاکا خیل کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنا استعفیٰ کل ہی وزیراعلیٰ کو دے چکے ہیں جبکہ باقی آٹھ اراکین کل تک اپنے استعفے وزیراعلیٰ کو جمع کروائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر باقی ارکان نے استعفے جمع نہ کروائے تو وہ ڈی نوٹیفائے ہو جائیں گے۔