(محمد عمران) اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے بشری بی بی کی ملاقات ہوئی جبکہ ان کے ہمراہ آنے والی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کو ملاقات کرنے کی اجازت نہ مل سکی۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں بشری بی بی کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی لیکن ان کے ساتھ آئی ہوئی لیگل ٹیم کی ملاقات نہ ہوسکی، ملاقات کےبعد میڈیاسے کوئی بات چیت نہیں کی گئی، ملاقات کے دوران سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیئے گئے اور میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: نگران وزیراعظم کا تقرر، شہباز شریف اور راجہ ریاض کی ملاقات، پرائمنسٹر ہاؤس سے اہم خبر آ گئی
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات 30 منٹ تک جاری رہی، جیل جانے والے تمام راستوں کو مکمل طور پر سیل کرکے تمام علاقہ کو ریڈزون قراردےدیاگیا، میڈیاکوکسی قسم کی کوریج کی اجازت نہیں دی گئی بیرئیرکےپاس موجود میڈیا نمائندوں سے کوئی بات چیت نہیں کی گئی۔
ذرائع یہ بھی بتایا کہ سابق خاتون بشریٰ بی بی نے اپنے شوہر چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 عدد شلوار قمیض، ٹوتھ پیسٹ اور فیس کریم دی، ملاقات کےبعد بشری بی بی واپس روانہ ہو گئیں۔