نگران وزیراعلیٰ کا جنرل ہسپتال کا دورہ، ناقص انتظامات پر برہم، ٹوئٹ میں وضاحت کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے آج جنرل ہسپتال لاہور کا اچانک دورہ کیا جہاں وہ تین گھنٹے تک موجود رہے اور مختلف وارڈز اور آپریشن تھیٹرز کا جائزہ لیا۔
اس حوالے سے انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ کسی کو پوسٹ سے ہٹانا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا لیکن بعض اوقات یہ بہتر انتظام کیلئے بہت ضروری ہوتا ہے۔ بدقسمتی سے پوسٹس سے ایم ایس اور اے ایم ایس کو تبدیل کرنا پڑا۔
Removing someone from a post is never easy, but sometimes it's crucial for better management. Unfortunately had to change MS and AMS from Posts. A long visit to General Hospital Lahore today was disheartening. Long queues for operations, faulty ACs, substandard hygiene, and… pic.twitter.com/RmvV756ppZ
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) August 10, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ جنرل ہسپتال لاہور کا آج کا طویل دورہ مایوس کن تھا۔ آپریشن کیلئے لمبی قطاریں، ناقص اے سی، غیرمعیاری حفظان صحت اور مریضوں کی رشوت ستانی کی شکایات تجربے کو داغدار کر دیتی ہیں۔ وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سات دنوں میں بہتری کا جامع منصوبہ تیار کر رہے ہیں جبکہ انتظامیہ کے مسائل کو تیزی سے حل کرنے کے عزم کے ساتھ ہسپتال کی بحالی کے منصوبے جاری ہیں۔