چیئرمین سینیٹ کی سربراہ پی ڈی ایم سے ملاقات، ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر مشاورت

Aug 10, 2023 | 20:41:PM

This browser does not support the video element.

(عثمان خان) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت کی۔

چیئرمین  سینیٹ صادق سنجرانی نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود،سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری،مصطفی چوہدری سمیت دیگر شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں حالیہ دہشت گردی، افغان سپریم لیڈر نے بڑا اعلان کر دیا

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی، نگراں وزیراعظم و نگراں وزیراعلی بلوچستان  کے ناموں پر بھی مشاورت ہوئی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی جانب سے صادق سنجرانی کا نام بھی نگران وزیراعظم کیلئے تجویز ہے

مزیدخبریں