(24 نیوز) جنرل سیکرٹری سرگودھا بار ضمیر شیرازی گرفتار ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق جنرل سیکرٹری بار سرگودھا ضمیر شیرازی کو بار سے گرفتار کیا گیا، گرفتاری کے بعد ان کو تھانہ کینٹ منتقل کر دیا گیا، ضمیر شیرازی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر پریس کانفرنس کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات، کیا چیزیں دیں؟ جیل سے اہم خبر آ گئی
ضمیر شیرازی سابقہ صدر بار شفقت اعوان کی گرفتاری پر احتجاج کر رہے تھے اور انہوں نے سرگودھا بار میں مکمل ہڑتال کا اعلان بھی کیا ہوا تھا۔