کوئٹہ، دو مقامات پر دستی بموں سے حملہ، ایک شخص جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کوئٹہ میں دو مختلف مقامات پر دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق کرانی روڈ پر سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دستی بم حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، دستی بم حملہ کا ایک زخمی چل بسا۔
دوسری جانب قلعہ عبداللہ میں میزئی آڈہ لیویز تھانہ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار دہشتگرد ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار ہوگئے، حملہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،لیویزکی جوابی کارروائی میں دہشتگرد فرارہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر!پی ٹی آئی رہنما اور سابق رکن اسمبلی کا اکلوتا بیٹا جاں بحق