(ویب ڈیسک) شہزادہ ہیری اور میگھن کو بڑی خوشخبری مل گئی۔
برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی بیوی میگھن مارکل کو ایک کے بعد ایک بری خبریں ملتی رہیں، کافی وقت سے مسلسل غم اور دکھ کا سامنا کرنے کے بعد آخر کار ان کو ایک خوشی کی خبر مل ہی گئی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیویارک ٹائمز کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ناول ’میٹ می ایٹ دی لیک‘ پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے حقوق پرنس ہیری اور میگھن کو مل گئے، فلمی حقوق ملنے کے بعد ناول کی سیلز رینکنگ میں بہتری آگئی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں حالیہ دہشت گردی، افغان سپریم لیڈر نے بڑا اعلان کر دیا
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ناول سیلز رینکنگ میں اب 190 سے 35 ویں نمبر پر آگیا ہے، ڈیوک اور ڈچس آف سسیکس اپنے ملٹی ملین ڈالر کے معاہدے کے حصے کے طور پر نیٹ فلکس کے لیے اس ناول پر فلم بنائیں گے، کارلی فارچیون کے لکھے گئے اس ناول کی کہانی برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی زندگی سے بہت مماثلت رکھتی ہے۔ اسی لئے شہزادہ ہیری اور میگھن نے مبینہ طور پر 3 ملین ڈالرز سے زائد میں اس کتاب کے حقوق خریدے ہیں۔