میں نے اپنی زندگی جینے کا فیصلہ کیا ہے اور خوش ہوں،اشنا شاہ کا مختصر لباس پہننے پر ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری خوبرو اداکارہ اشنا شاہ نے کہا ہے کہ میں نے اپنی زندگی جینے کا فیصلہ کیا ہے اور میں اس پر خوش ہوں۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری میں منفرد پہچان رکھنے والی اداکارہ اشنا شاہ نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کھری کھری سنادیں اور پاکستانی سامعین کو منافق قرار دےدیا۔
انہوں نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ایک طرف تو پاکستانی مسلمان نرگس فخری کے آئٹم گانوں سے محضوض ہوتے ہیں اور دوسری طرف وہ ان کے مختصر لباس پر انہیں تنقیید کا نشانہ بھی بناتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری پرورش کینیڈا جیسے ملک میں ہوئی جہاں کا ماحول پاکستان سے مختلف ہے جب کہ میں نے ایسے ہی ماحول میں تربیت پانے والے سفید فام مرد سے شادی کی جو میری طرح لبرل اور کھلی ذہنیت کے مالک ہیں، میرے مختصر لباس پہننے سمیت بیرون ملک میں ٹانگیں دکھانے پر میرے شوہر کو کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوتا لیکن میری تصاویر دیکھ کر پاکستانیوں کا دماغ خراب ہوجاتا ہے۔
اداکارہ کے مطابق ان میں اور پاکستانیوں میں یہی فرق ہے کہ ان کی تربیت دو مختلف ماحول میں ہوئی لیکن وہ پاکستانیوں کی منافقت دیکھ کر حیران ہوتی ہیں، میری آج تک کی سب سے بڑی غلطی یہ تھی کہ میں نے اپنی شادی پر جو سرخ رنگ کی چولی (شرٹ) پہنی تھی، اس پر میں نے قوم اور مداحوں سے معافی مانگی تھی مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔
یہ بھی پڑھیں: دیپیکا پڈوکون کے ہاں بیٹا ہوگا یا بیٹی؟ گفٹ ہیمپرز کمپنی نے بھانڈا پھوڑ دیا
انہوں نے لکھا کہ اب وہ اپنی مرضی سے زندگی گزاریں گی، وہ لباس پر معافی نہیں مانگیں گی اور پاکستانی چاہے آئٹم سانگس دیکھیں یا پورن ویڈیوز کو تلاش کرتے رہیں لیکن وہ ان کی منافقت نہ ڈریں گی اور نہ اس پر بات کریں گی۔