معروف برطانوی ماڈل کیٹی پرائس ایئر پورٹ پرگرفتار

Aug 10, 2024 | 10:16:AM
 معروف برطانوی ماڈل کیٹی پرائس ایئر پورٹ پرگرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف برطانوی ماڈل کیٹی پرائس کو برطانیہ کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 46 سالہ کیٹی پرائس کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر ہیتھرو ایئر پورٹ پر پولیس نے گرفتار کرلیا،عدالت نے دیوالیہ ہونے اور رقم ادا نہ کرنے کے ایک کیس کی سماعت میں پیش نہ ہونے پر کیٹی پرائس کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے جس کے بعد برطانیہ واپس پہنچنے پر انہیں ایئر پورٹ پر ہی حراست میں لے لیا گیا۔

یہ  بھی پڑھیں:لڑکی کا چہرہ ہی بدل گیا وجہ جان کر یقین نہیں آئےگا؟
برطانوی میڈیا کے مطابق ادکارہ کو حراست میں لیے جانے کے چند گھنٹوں بعد ضمانت پر چھوڑ دیا گیا، وہ آج رائل کورٹ آف جسٹس میں جج کے سامنے پیش ہوں گی۔