میا خلیفہ کی تصویر وائرل ،ایسا کیا ہوا کہ پولیس بلانا پڑ گئی

Aug 10, 2024 | 11:45:AM
میا خلیفہ کی تصویر وائرل ،ایسا کیا ہوا کہ پولیس بلانا پڑ گئی
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ بھارت میں کیوں موضوع بحث ہیں؟ ایسا کیا ہوگیا کہ پولیس کو ایکشن لینا پڑا؟

بھارتی میڈیا کی خبر یہ ہے کہ بھارتی ریاست تامل ناڈو کے کانچی پورم ضلع میں ایک مذہبی تہوار کے لیے لگائے گئے ہورڈنگ میں فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ کی تصویر لگادی گئی ۔یہ ہورڈنگ ’آدی‘ تہوار کے لیے لگایا گیا تھا، جس میں تامل ناڈو بھر کے مندروں میں دیوی اماں (پاروتی) کی پوجا کی جاتی ہے۔ 
اس کی تقریبات کا عام طور پر ہر گاؤں میں شاندار اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں ہزاروں لوگ شرکت کرتے ہیں اور یہ کئی دنوں تک جاری رہتا ہے،ان عظیم الشان ایونٹس کے ایک حصے کے طور پر کوروویملائی میں ناگتھمن اور سیلیامان مندروں میں ہورڈنگس لگائے گئے تھے،ان میں سے ایک ہورڈنگ اس وقت وائرل ہوا جب میا خلیفہ کی تصویر دیوتاؤں کی تصویروں کے ساتھ دکھائی دی،تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس  کو ایڈٹ کرکے لگایا گیا ہے ۔میا خلیفہ  ’پال کڈم‘ (دودھ کا برتن) اٹھائے ہوئے ہے جو تہوار میں روایتی چڑھاوے کا ایک حصہ ہے۔

ہورڈنگ لگانے کے ذمہ دار افراد نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ان کی اپنی تصویر بھی ہورڈنگ میں ظاہر ہو، اس لیے انہوں نے ہورڈنگ پر اپنے نام آدھار کارڈ کی طرح لکھوائے ہیں،ہورڈنگ کی تصویر وائرل ہونے بعد علاقے میں تہلکہ مچا دیا جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے ہٹا دیا۔

خیال رہے کہ میا خلیفہ پورن انڈسٹری میں کام کرنا چھوڑ چکی ہیں، ایک انٹرویو میں انہوں نے لڑکیوں کو پیغام دیا کہ وہ پورن انڈسٹری میں کام نہ کریں اور ایسے تمام لوگوں سے دور رہیں جو انہیں اس قسم کے کام کرنے کے لیے پُرکشش آفر کرتے ہیں۔