آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی،20 کلو کا تھیلا کتنے کا ہو گیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے خوشخبری،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی گئی۔
وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا کہ آٹے کے 10 اور 20 کلوگرام تھیلوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، پنجاب بھر میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے،لاہور میں آٹے کے 20 کلوگرام تھیلے کی قیمت میں 70 روپے کمی کی گئی ہے،آٹے کا 20 کلوگرام تھیلا عام مارکیٹ میں 1800 روپے کی بجائے 1730 میں فروخت کیا جائے گا۔
شیخوپورہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلہ 100 روپے مزید سستا ہو کر 1640 میں دستیاب ہو گا، وزیر خوراک پنجاب نے کہا کہ جہلم، چکوال، پاکپتن نارووال 80، ملتان، ساہیوال، سرگودھا، اٹک میں 60 روپے مزید کمی کی گئی ہے۔
راولپنڈی، حافظ آباد، سیالکوٹ، ننکانہ، اوکاڑہ میں 20 کلوگرام آٹے کی قیمت میں 50 روپے کمی کی گئی ہے،جھنگ، چنیوٹ،خوشاب،بھکر، لودھراں، راجن پور، مظفر گڑھ لیہ، رحیم یار خان میں آٹے کا تھیلا 40 روپے سستا ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کتنے یونٹ تک مفت بجلی ملے گی؟،حکومت نے بڑا اعلان کر دیا
صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، وزیر آباد، منڈی بہاؤالدین میں آٹا 30 روپے مزید سستا کیا گیا ہے، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، خانیوال، وہاڑی اور میانوالی میں آٹے کی قیمت میں 20 روپے کمی کی گئی ہے۔