عرفی جاوید کی نازیبا تصاویر کیسے لیک ہوئیں؟حقیقت سامنے آ گئی

Aug 10, 2024 | 12:17:PM

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی  بے باک اور متنازع اداکارہ عرفی جاوید نے اپنی نازیبا تصاویر لیک ہونے کے حوالے سے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا۔

عرفی جاوید اپنے غیر معمولی فیشن سینس اور بے باک انداز کی بدولت اکثر و بیشتر میڈیا کی خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، ایسے میں عرفی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ان کی نازیبا تصاویر لیک ہونے کی خبریں بھی سامنے آئیں۔

حال ہی میں دیے گئے ایک پوڈکاسٹ میں عرفی جاوید نے اعتراف کیا ان کی ذاتی اور نازیبا تصاویر کووڈ وبا کے بعد لیک ہوئیں، اس وقت کسی نے میرا اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ ہیک کر لیا تھا۔

عرفی جاوید کے مطابق میری تمام تصاویر اس وقت میموریز میں  محفوظ تھیں جو کہ میری غلطی تھی، اسی غلطی کی وجہ سے میری تمام پرائیویٹ تصاویر لیک ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:وہ گلوکارہ جو کسی بھی ملک کی معیشت کیلئے مفید ہیں؟

اداکارہ نے مزید بتایا کہ اس کے بعد کسی نے میری پرائیویٹ تصاویر اسٹوری پر پوسٹ کر دیں لیکن جیسے ہی مجھے اس بات کا  علم ہوا میں نے انہیں فوراً ڈیلیٹ کر دیا تاہم تب تک بہت سے لوگ اس اسٹوری کے اسکرین شاٹس لے چکے تھے، یہی وجہ تھی کہ میری پرائیویٹ تصاویر وائرل ہو گئیں۔

مزیدخبریں