(ویب ڈیسک)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان حکومت سے این آر او مانگ رہے ہیں لیکن حکومت انہیں این آر او نہیں دے گی۔
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی صوابی میں پی پی رہنما بلال شیرپاؤ کی رہائش گاہ پر اُن کے چچا کے انتقال پر تعزیت کےلیے پہنچے ،اس کے بعد گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی حکومت سے این آر او مانگ رہے ہیں لیکن حکومت انہیں این آر او نہیں دے گی، عدالتوں نے ہی ان کے مقدمات کا فیصلہ کرنا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی جیت ہے کہ اسد قیصر ہر دوسرے دن ان کے در پر حاضر ہوتے ہیں اور مولانا فضل الرحمان بھی مشکلات میں ہیں، انہوں نے بھی تو یہودیوں کو مسلمان کرنا ہے۔
عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے گورنر پختونخوا کا کہنا تھا پیپلزپارٹی عدم اعتماد میں پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں دے گی، ہمارا مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد مضبوط ہے۔