قوم دہشتگردی ختم کرنے کیلئے سکیورٹی فورسز کیساتھ ہے:صدر زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے وادی تیراہ ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کو سلام پیش کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہے اورسکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔ صدر مملکت نے فتنہ خوارج کے خلاف کاروائیاں کرنے اور دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی خدمات کو سراہا۔ صدر مملکت نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا۔