خیبر پختونخوا کے شیر جوان پنجاب پولیس سے بھی دو قدم آگے، خواجہ سراؤں نے بھتہ لینے کا الزام لگادیا

Aug 10, 2024 | 13:40:PM
خیبر پختونخوا کے شیر جوان پنجاب پولیس سے بھی دو قدم آگے، خواجہ سراؤں نے بھتہ لینے کا الزام لگادیا
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا کے خواجہ سراؤں نےپولیس  پر بڑا الزام لگادیا ،کہتے ہیں کہ  آئے روز بھتے وصول کیے جا رہے ہیں۔

پشاور میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر خواجہ سراؤں نے بھتہ خوری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔خواجہ سرا مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز بھتے وصول کیے جا رہے ہیں، بھتہ نہ دینے کی صورت میں سنگین دھمکیاں دی جاتی ہیں اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔

ضرور پڑھیں:یوٹیوب صارفین کے لئے دلچسپ فیچرمتعارف

مظاہرین نے کہا کہ خواجہ سراؤں پر قتل اور تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور پولیس انہیں تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہے، اگر ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو مزید سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔