سرکاری گاڑیوں،موٹرسائیکلوں پر قومی پرچم آویزاں کرنے کا حکم 

Aug 10, 2024 | 14:48:PM
سرکاری گاڑیوں،موٹرسائیکلوں پر قومی پرچم آویزاں کرنے کا حکم 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (وقاص احمد) سی ٹی اولاہورکا تمام سرکاری گاڑیوں، موٹرسائیکلوں پر قومی پرچم آویزاں کرنے کا حکم، جشن آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئےٹریفک پولیس بہترین انتظامات کررہی ہے۔

سی ٹی اولاہورعمارہ اطہر نےتمام سرکاری گاڑیوں، موٹرسائیکلوں، سرکاری عمارتوں پر بھی قومی و محکمانہ پرچم آویزاں کرنے کی ہدایت کردیں، جشن آزادی تقریبات،گریٹر اقبال پارک،واہگہ و دیگر تاریخی و تفریحی مقامات پر اضافی نفری تعینات ہوگی,ون ویلنگ، ہلڑ بازی،زگ زیگ،ریسنگ کرنےوالوں کےخلاف اقدامات کئے جارہے ہیں۔ 

  سی ٹی اولاہور نےسائیلنسر اترانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم بھی دیا،پکڑے جانے پر ون ویلرز اور موٹر مکینکس دونوں کے خلاف مقدمہ درج ہو گا۔
18سال سے کم عمر ڈرائیونگ پر ڈرائیور کی موٹرسائیکل، گاڑی، رکشہ کو3 دن کے لئےبندرکھاجائےگا۔