ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس، اصل قاتل کون نکلا؟ معاملےنے نیا رخ اختیار کر لیا

Aug 10, 2024 | 15:13:PM
ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس، اصل قاتل کون نکلا؟ معاملےنے نیا رخ اختیار کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) ڈاکٹر شاہد قتل کیس میں اہم انکشافات سامنے آگئے،پولیس کے زیر حراست ملزم شہریار کے والد سجاد نے ڈاکٹر شاہد صدیق کوقتل کیا۔

 پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سجاد پولیس کو 100سے زائد کارچوری کےمقدمات میں مطلوب ہے ،ملزم سجاد نے ہی اپنی اہلیہ شہناز کے نام پر گاڑی کرائے پر لی ، شہناز کا بھتیجا گاڑی لیکر آیا اور سجاد کے حوالے کی ،مقتول کے بیٹے قیوم نے شہریار سے اپنے والد کے قتل کی ڈیل 2 کروڑ میں کی۔
قتل کے بعد شہریار اور اسکے والد سجاد کو 16 لاکھ روپے ملے، قتل کے بعد کیس سےمتعلق ملزم سجاد نے ایک وکیل سے رابطہ کیا، وکیل نے انفارمیشن پولیس کو دی مگر اس سے پہلے ہی ملزم سجاد فرار ہو گیا۔
واردات کیلئے استعمال ہونے والی گاڑی بھی پولیس نے قبضے میں لے لی،2اگست کو والد کا قتل کروانے کے بعد ملزم قیوم اپنی دوست سے ملنے بھی گیا،پولیس نے مقتول کے بیٹے سمیت 5 ملزموں کو حراست میں لے رکھا ہے۔